ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے، عتبہ حسینیہ کی پہلی سریانی کانفرنس میں شرکت
حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام مرکز البناء برائے فکری وثقافتی امور نے پہلی سریانی کانفرنس میں شرکت کی، جو کہ حکومتِ اقلیم کردستان کی وزارتِ ثقافت کے سریانی ثقافتی ڈائریکٹریٹ کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔ اس کا مقصد مختلف معاشروں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو بڑھانا ہے۔
شیخ علی قرعاوی نے کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کا عنوان تھا: "سریانی ثقافت، چیلنجز کے باوجود زندہ تہذیب"، اس کانفرنس میں مختلف پروگرام شامل تھے۔ یہ چار دن تک جاری رہی، جس میں سریانی ورثہ اور ثقافت کے تحفظ سے متعلقہ موضوعات پر گفتگو کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کانفرنس میں مرکز البناء نے کئی جہات کو مدنظر رکھ کر شرکت کی ہے، جن میں سے اہم مختلف مذاہب کے درمیان فکری اور ثقافتی تبادلہ خیال اور عراق کی مختلف جامعات، اور کردستان کی جامعات،کی اکیڈمک کے ذمہ داران سے ملاقات تھی ۔
شیخ قرعاوی نے مزید بتایا کہ کانفرنس کے تحقیقی مقالوں میں کئی مفاہیم اور نظریات کا احاطہ کیا گیا، جو کہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان امن اور سماجی ہم آہنگی کے مشترکہ نقطے پر پہنچنے کی کوشش تھی، تاکہ عراقی معاشرے کے تمام افراد کے درمیان سماجی یکجہتی اور اتفاق کو فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ عتبہ حسینیہ کی جانب سے اقلیم کردستان، خصوصاً اربیل میں، کئی ثقافتی اور تعلیمی منصوبے شروع کیے گئے ہیں، جو کہ اربیل کی ثقافتی، تعلیمی، اور تربیتی اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے انجام دیے جا رہے ہیں۔
ابو علی