حرم حضرت عباس ع کے زیر اہتمام مخطوطات کے تحفظ اور بحالی کا کورس
حرم حضرت عباس(ع) کےشعبہ برائے فکری اور ثقافتی امور نے صوبہ نینویٰ میں واقع علماء لائبریری کے انتظامی عملے کے لیے مخطوطات کے تحفظ اور بحالی کے ایک خصوصی کورس کا اہتمام کیا
شعبہ فکر وثقافت کے ذیلی ادارے مرکز الفضل برائے بحالی و حفظ مخطوط ورثہ و دستاویزات کے انچارج لطیف عبدالزہرہ نے کہا کہ علماء لائبریری کےعملے کے لیے خصوصی کورس کا انعقاد کیا یہ ان کورسز کی ایک سلسلہ وار کڑی ہے کہ جو ہم لائبریریوں کے عملے کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور مخطوطات کو محفوظ بنانے کے لیے گزشتہ ایک عرصے سے مختلف لائبریوں کو کروا رہے ہیں۔
عبدالزہرہ نے مزید کہا کہ اس چار روزہ کورس میں مخطوطات کو پہنچنے والے نقصانات سے آگاہی اور دیکھ بھال کے لیے طریقہ کار اور ان کی بحالی جیسے متعدد موضوعات شامل تھے۔ علماء لائبریری کے انچارج رضوان بدر نے کہا ہے کہ یہ کورس ایک اہم علمی تجربہ تھا جس کے ذریعے ہم نے مخطوطات کی دیکھ بھال کے طریقہ، ان کو پہنچنے والے نقصانات سے آگاہی و بحالی کے بارے میں سیکھا اور مرکز الفضل میں افرادی اور تکنیکی مہارتوں سے استفادہ کیا