العتبة الحسينية تعلن إطلاق حملته الثانية للتبرع بالدم لتعزيز ثقافة العطاء والتكافل المجتمعي توفير الوفرة المائية جعلت مديرية الموارد المائية تدعو المزارعين الى تنظيمِ المساحاتِ الزراعيَّةِ والالتزامِ بجداولِ الريِّ ونظامِ المناوبة . الصحن الكاظمي الشريف يشهد مشروعاً لزيادة كفاءة منظومة التبريد المركزية مزايدة علنية إلكترونية لاستثمار أربعة مواقع تجارية في مطار كربلاء الدولي مركز تراث الجنوب التابع للعتبة العباسية المقدسة توثق مسيرة العلماء وصيانة مؤلفاتهم ومخطوطاتهم التاريخية . الموارد المائية تضع خطة للتعامل مع مياه الأمطار ترتكز على خمسة محاور أساسية العتبة العسكرية: تواصل الأعمال الإنشائية في مشروع بوابة السيدة زينب (عليها السلام) العتبة الحسينية تواصل تنفيذ مشروع مدينة العلم في كربلاء على مساحة 48 ألف متر مربع زراعة كربلاء تنفذ حملة وقائية لمكافحة سوسة النخيل الحمراء في بساتين الإمام عون بمشاركة 300 امرأة وطالبة.. باكستان تحتضن ندوة فكرية لإحياء الوعي الفاطمي

کربلا میں 48 ہزار مربع میٹر پر محیط مدینۃ العلم کی تعمیر جاری

2026-11-18 07:50

کربلا: حرم امام حسین ع کے شعبۂ توسیعی منصوبہ جات نے اعلان کیا ہے کہ کربلا میں مدینۃ العلم کے منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے

48 ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط اس منصوبے کا مقصد ایک جامع علمی و ثقافتی مرکز قائم کرنا ہے، جس میں تعلیمی، تحقیقی اور ثقافتی ادارے شامل ہوں گے

شعبۂ توسیعی منصوبہ جات کے سربراہ انجینئر حسین رضا مہدی نے بتایا کہ انجینئرنگ اور فنی ٹیمیں منظور شدہ تکنیکی معیارات کے مطابق جدید ترین تعمیراتی ٹیکنالوجی بروئے کار لاتے ہوئے منصوبے پر کام کر رہی ہیں

انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تعمیراتی نقشے اسلامی فن کی خوب صورتی اور مقدس روضوں کے طرزِ تعمیر کے حسین امتزاج سے تیار کیے گئے ہیں

انہوں نے وضاحت کی کہ اس منصوبے میں تین مرکزی عمارتیں شامل ہیں، جن میں سب سے نمایاں چھ منزلہ تعلیمی عمارت ہے۔ اس عمارت کا طرزِ تعمیر مقدس روضوں کے فنِ تعمیر سے متاثر ہے، جبکہ اس کے اوپر ایک بلند گنبد تعمیر کیا جائے گا

عمارت کے بیرونی حصوں کو سنگِ مرمر، کربلائی کاشی اور اسلامی نقش و نگار سے مزین کیا جائے گا

مدینۃ العلم میں کانفرنسوں اور بڑے اجتماعات کے انعقاد کے لیے ایک خصوصی مرکز بھی تعمیر کیا جائے گا، جس میں صوبہ کربلا اور پورے مشرقِ فرات کے علاقے کا سب سے بڑا ہالِ اجتماعات شامل ہوگا

اس کے علاوہ محققین اور جامعات کے اساتذہ کی علمی ضروریات پوری کرنے کے لیے مرکزی کتب خانہ، کھیلوں کی سہولیات، سرسبز مقامات اور طلبہ کے لیے تمام ضروری سہولیات سے آراستہ رہائشی ہاسٹل بھی قائم کیا جائے گا

منصوبے کی پیش رفت کے حوالے سے انجینئر حسین رضا مہدی نے بتایا کہ اس وقت بنیادوں اور عمارت کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر جاری ہے، جبکہ موجودہ مرحلے میں مسلح کنکریٹ کے ستونوں کی تعمیر کا کام انجام دیا جا رہا ہے، تاکہ تعمیر کے اگلے مراحل کی تکمیل کی جا سکے

مدینۃ العلم کا یہ منصوبہ حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے علمی و ترقیاتی سرگرمیوں کو وسعت دینے کے عزم کا مظہر ہے

اس کا مقصد تعلیم، سائنسی تحقیق اور ثقافتی سرگرمیوں کے لیے ایک جامع ماحول فراہم کرنا اور صوبہ کربلا میں علمی و فکری ترقی کو فروغ دینا ہے

العودة إلى الأعلى