مرجع دینی اعلی سید سیستانی دام ظلہ کا آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی رضوان اللہ علیہ کی رحلت پر تعزیتی بیان

2026-11-17 09:32

اردو ترجمہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

نہایت رنج و غم اور افسوس کے ساتھ عالمِ ربانی، عظیم مرجعِ دین اور حوزہ علمیہ قم کے ممتاز استاد، آیت اللہ الحاج شیخ حسین وحید خراسانی رضوان اللہ علیہ کی رحلت کی خبر موصول ہوئی

 امامت و ولایتِ اہل بیتِ عصمت و طہارت علیہم السلام کے دفاع میں آپ کے بلند و نمایاں اور کم نظیر مقام و منزلت سب پر عیاں ہے

 اسی طرح تعلیم و تربیت، وعظ و نصیحت اور ہدایت و ارشاد کے منبر پر ان کی بے مثال خدمات ہمیشہ مومنین کے اذہان میں زندہ رہیں گی

اللہ تعالیٰ انہیں علم اور اہلِ علم کی خدمت کا بہترین اجر عطا فرمائے، جنت میں ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں اپنے اولیاء، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی پاکیزہ آل کے ساتھ محشور فرمائے

میں اس عظیم سانحے پر حضرت ولی عصر امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، حوزاتِ علمیہ، مرحوم کے پسماندگان اور عقیدت مندوں، بالخصوص ان کے محترم و مکرم فرزندان اور تمام اہلِ ایمان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں

اللہ عز وجل سے دعا ہے کہ وہ اس عظیم نقصان اور دردناک مصیبت کا بہترین تدارک فرمائے، اور اس سانحے سے متاثر ہونے والے تمام افراد کو صبرِ جمیل اور اجرِ جزیل سے نوازے

وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّہ إِلَّا بِاللّٰہ الْعَلِی الْعَظِیمِ

۶ جمادی الآخر ۱۴۴۸ھ

علی حسینی سیستانی

العودة إلى الأعلى