آذربائیجان میں حجاب پر پابندی کے فیصلے کے خلاف جارجیا میں احتجاجی مظاہرہ
2026-11-14 10:03
جارجیا کے شہر مارنئولی کی مسجد میں آذربائیجان کی حکومت کی جانب سے حجاب پر پابندی کے حالیہ فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
نمازِ جماعت کے بعد منعقدہ اس احتجاج میں شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر حجاب کے حق میں مختلف نعرے درج تھے ان نعروں میں حجاب عورت کا وقار اور زینت ہے اور حجاب غیرت کی علامت ہے جیسے پیغامات شامل تھے
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مسلم اکثریتی معاشرے کے مذہبی اور شرعی حقوق کا احترام کیا جائے اور حجاب کے معاملے میں مسلمانوں کے دینی تشخص اور مذہبی آزادی کو ملحوظ رکھا جائے
واضح رہے کہ آذربائیجان کی حکومت کے حجاب سے متعلق حالیہ فیصلے کے نتیجے میں ملک بھر میں ہزاروں طالبات اور بچیوں کو اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس فیصلے پر مختلف حلقوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے



