طعام يهدر وملايين يواجهون الجوع ومفارقة عالمية تتجاوز حدود الاستهلاك قطع الأراضي السكنية ضمن مبادرة وطن ستعتمد رابطاً إلكترونياً يتيح للمواطنين تقديم طلباتهم بسهولة . الشركة العامة للنقل البري تحقق أكثر من 1120 رحلة نقلٍ بريٍّ جرى تسييرها ومراقبتها وفق نظام النقل البري الدولي صمتُ النسوية وقمعُ الحجاب في أذربيجان: حين تُسقط العلمانية القسرية أقنعة حقوق المرأة مركز العلامة الحلي التابع للعتبة الحسينية المقدسة يقيم دورات تخصصية الفكرية والعلمية وغيرها . مجلس الوزراء: إعفاء المواد الغذائية والأدوية المستوردة من الرسوم الكمركية الثقافة: الوثائق والمخطوطات والكتب التاريخية كبيرة جداً، وتشهد تزايداً مستمراً العراق يصدر 2.7 مليون برميل يومياً ويعمل على زيادتها مزرعة فدَك للنخيل تشارك في معرض الغذاء العالمي في روما كلية الصيدلة بجامعة الزهراء (عليها السلام) للبنات تحرز المركز الأول بين الكليات الأهلية للعام الثالث على التوالي في الامتحان التقويمي

پاکستان: مرکز اصحاب کساء الدولی کے وفد کا بلتستان کا دورہ

2026-10-14 06:47

حرم امام حسین ع کے ذیلی ادارے مرکز اصحابِ کساء للارشاد الدولی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے بلتستان کے شہر سکردو کا دورہ کیا

جہاں وفد نے علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں، علمی کانفرنس میں شرکت کی اور مختلف دینی مدارس کا دورہ کیا

وفد کی سربراہی مرکز اصحابِ کساء کے مدیر شیخ احمد رشید الطرفی کر رہے ہیں

دورے کے دوران وفد نے مرجعِ دینیِ اعلیٰ کے وکیل سماحۃ الشیخ حسن جعفری سے ملاقات کی اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کو سراہا

وفد نے سکردو میں منعقدہ علمائے کرام کی ایک کانفرنس میں بھی شرکت کی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ احمد رشید الطرفی نے کہا کہ علمائے کرام آلِ محمد علیہم السلام کے افکار و تعلیمات کو معاشرے میں عام کرنے کا اہم ذریعہ ہیں

انہوں نے بلتستان کے علماء کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے بتایا کہ مرکز اصحابِ کساء، حرم امام حسین علیہ السلام کے زیرِ انتظام، دنیا کے 22 ممالک میں دینی و تبلیغی خدمات انجام دے رہا ہے

وفد نے اپنے دورۂ بلتستان کے دوران مدرسہ حفاظ القرآن سکردو کا بھی دورہ کیا اور ایک خصوصی پروگرام میں شرکت کی۔ مدرسے کے پرنسپل شیخ محمد الیاس قمی نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا

اس موقع پر علماء کرام نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور حفاظِ قرآن کی علمی و قرآنی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی مزید ترقی اور کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

دورے کے اختتام پر شیخ احمد رشید الطرفی نے مرکز اصحابِ کساء کی جانب سے داعیِ امن، امام جمعہ و جماعت علامہ شیخ محمد حسن جعفری کو خصوصی شیلڈ بھی پیش کی

المرفقات

العودة إلى الأعلى