شیخ عبدالمہدی کربلائی کی موجودگی میں نوجوان میں قرآنی صلاحیتوں کو بڑھانے دوسرے قومی منصوبے کا اختتام
حرم امام حسینؑ کے شعبہ دارالقرآن الکریم کی جانب سے نوجوانوں کی قرآنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے منعقد کیے جانے والے قومی منصوبے کے دوسرے مرحلے کی اختتامی تقریب مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے اور حرم امام حسینؑ کے متولیِ شرعی شیخ عبدالمہدی کربلائی کی موجودگی میں منعقد ہوئی
شعبہ دارالقرآن کے سربراہ شیخ خیرالدین الہادی نے حرم امام حسینؑ کی سرکاری ویب سائٹ کو بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد عراق کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی قرآنی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا اور انہیں خصوصی تربیت فراہم کرنا ہے
انہوں نے بتایا کہ شرکاء نے 20 روز سے زائد عرصے پر مشتمل خصوصی تربیتی پروگرام میں شرکت کی، جس کے دوران عراق اور مصر کے مختلف قرآنی مراکز سے تعلق رکھنے والے ماہر اساتذہ کی نگرانی میں علومِ قرآن اور حفظِ قرآن کے حوالے سے اپنی علمی معلومات اور عملی مہارتوں میں اضافہ کیا ہے
مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے سے ملاقات کے دوران نوجوان حفاظ و قرّاء کو اہم اور مفید نصیحتیں کی گئیں، جن میں قرآنی حلقوں سے وابستگی برقرار رکھنے اور ان سرگرمیوں کو مستقل جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا، تاکہ یہ نوجوان مستقبل میں عراق کی قومی اور بین الاقوامی قرآنی سرگرمیوں میں ملک کی مؤثر نمائندگی کر سکیں
اس موقع پر نوجوانوں کی قرآنی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے اور انہیں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں بھرپور شرکت کی ترغیب دی گئی، تاکہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے عراق کے قرآنی میدان میں باصلاحیت اور قابل نوجوان شخصیات کے طور پر سامنے آ سکیں
شعبہ دارالقرآن کے سربراہ نے بتایا کہ یہ اس قومی منصوبے کو مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ہدایات کے مطابق آئندہ بھی جاری رہے گا، تاکہ نئی نسل کے نوجوانوں کو قرآنی علوم کی تعلیم، تربیت اور اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں



