اسلام آباد: مرکزی جلوسِ اربعین عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پذیر

2026-08-03 18:41

اسلام آباد میں 19 صفر المظفر کے موقع پر حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں مرکزی جلوسِ اربعین، مرکزی امام بارگاہ جی-6/2 سے برآمد ہوا۔

اسلام آباد میں 19 صفر المظفر کے موقع پر حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں مرکزی جلوسِ اربعین، مرکزی امام بارگاہ جی-6/2 سے برآمد ہوا۔ جلوس میں شہر بھر سے ہزاروں عاشقانِ اہلِ بیتؑ نے شرکت کی۔

جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا شام 8:00 بجے اپنے  اختتام پذیر ہوا۔ راستے بھر عزاداروں نے نوحہ خوانی، سینہ زنی اور ذکرِ مصائبِ امام حسینؑ کے ذریعے شہدائے کربلا کو پُرخلوص خراجِ عقیدت پیش کیا، جبکہ مختلف مقامات پر سبیلوں اور نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا۔

جلوس کے پُرامن اور منظم انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، ریسکیو سروسز اور رضاکاروں نے مؤثر انتظامات کیے۔ جلوس کے تمام راستوں پر سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے، جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستوں اور ٹریفک پلان پر بھی کامیابی سے عمل درآمد کیا گیا۔

المرفقات

العودة إلى الأعلى