کربلا: عتبۂ حسینیہ نے رکضۃِ طویریج کے لیے جامع انتظامی اور سیکیورٹی پلان کا اعلان کر دیا

2026-06-21 07:40

حرمِ امام حسینؑ نے یومِ عاشورا کے موقع پر حرمِ مطہر میں آنے والے ماتمی دستوں، بالخصوص عزائے رکضۃِ طویریج، کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں

عتبۂ حسینیہ نے اپنے خصوصی انتظامی اور سیکیورٹی پلان کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زائرین اور عزاداروں کی نقل و حرکت کو منظم بنانے، شعائرِ حسینی کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے اور شرکاء کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں

عتبۂ حسینیہ کے شعبۂ حفظِ نظام کے سربراہ، رسول عباس فضالہ نے بتایا کہ عزائے رکضۃِ طویریج کا جلوس قنطرۃ السلام سے شروع ہو کر شارعِ قبلہ کے مرکزی راستے سے گزرے گا

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سیکیورٹی اداروں اور عتبہ کے مختلف شعبہ جات کے ساتھ مکمل ہم آہنگی قائم کی گئی ہے تاکہ عزاداروں کی آمد و رفت کو منظم رکھا جا سکے اور ان کے لیے مخصوص راستے متعین کیے جا سکیں

انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبے کے تحت عزاداروں کے داخلے کے لیے تین مرکزی راستے مختص کیے گئے ہیں، جن میں بابُ الرجاء، بابُ القبلہ اور بابُ الزینبیہ شامل ہیں، تاکہ زائرین کی آمد کو منظم بنایا جا سکے اور انہیں صحنِ حسینی تک آسان رسائی فراہم کی جا سکے

رسول عباس فضالہ کے مطابق انتظامی منصوبہ مرتب کرتے وقت مختلف ممکنہ حالات کو مدِنظر رکھا گیا ہے، خصوصاً شدید گرمی، رکضۃِ طویریج کے طویل راستے اور زمین و ریت کی حدت کو، تاکہ عزاداروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور تحفظ فراہم کیا جا سکے

انہوں نے مزید بتایا کہ عتبۂ حسینیہ نے صحنِ حسینی شریف کے دروازوں کو اس انداز سے تیار کیا ہے کہ عزاداروں کی آمد و رفت نہایت منظم اور رواں رہے۔ اس مقصد کے لیے تین دروازے داخلے اور چار دروازے خروج کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جو بین الحرمین شریفین کی سمت کھلتے ہیں، تاکہ عزائے رکضۃِ طویریج کے دوران ہجوم کی نقل و حرکت میں مکمل روانی برقرار رہے

العودة إلى الأعلى