الشيخ الكربلائي : تجنب طرح ما يثير الفرقة والاختلاف بين المؤمنين والاهتمام بوحدتهم وتازرهم والتواده بينهم الشيخ الكربلائي: الشعائر الحسينية من أبرز مصاديق تعظيم شعائر الله وصناعة الوعي العاشورائي الشيخ الكربلائي: المرجعية الدينية العليا أولت الاهتمام بالمنبر الحسيني لتحقيق الأهداف الأسمى ممثل المرجعية الدينية العليا: علينا أن نصنع أمةً تعي مدرسة عاشوراء صور من مراسم تبديل الرايات في كربلاء المقدسة بدء مراسم تبديل الرايات في كربلاء المقدسة إيذاناً ببدء شهر محرم الحرام العتبة الحسينية : أكثر من (2400) كاميرا مراقبة متطورة تشارك في تأمين الزائرين خلال مراسم تبديل راية قبة الامام الحسين (ع) استبدال الراية فوق القباب المقدسة.. رسالة وفاء متوارثة عبر الأجيال قسم يعنى بالشباب والمجتمع ينجز خطة إسعافية خاصة لمراسم تبديل راية الإمام الحسين (عليه السلام) مستشفى سفير الإمام الحسين(ع) يعلن استنفار كوادره الطبية والخدمية استعداداً لمراسيم محرم الحرام

کربلا: 748 ماتمی دستوں کی رجسٹریشن مکمل

2026-06-16 09:16

حرمِ امام حسینؑ کے شعبۂ ہیئات و مواکبِ حسینیہ نے محرم الحرام کے عشرۂ اولیٰ کے لیے تمام تر انتظامی اور میدانی تیاریاں مکمل کر لی ہیں

عشرۂ اولیٰ میں پرسہ دینے کے لیے آنے والے عزاداروں اور زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنا اور ماتمی دستوں و خدماتی مواکب کی نقل و حرکت کو منظم بنانا پہلی ترجیح ہے

شعبے کے سربراہ محمد کریم عزیز نے بتایا کہ محرم الحرام کے پہلے عشرے میں آنے والے تمام ماتمی دستوں کی مکمل تحقیقات کے ساتھ رجسٹریشن مکمل کی جا چکی ہے، جبکہ ان ماتمی دستوں کے سربراہان کی ضمانت کے بعد انہیں روٹ میپ فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو حرمِ امام حسینؑ، حرمِ حضرت عباسؑ اور کربلا پولیس کمانڈ کے ساتھ مکمل رابطے میں کام کر رہی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ان بابرکت ایام کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جس کا آغاز یکم محرم کو گنبدِ امام حسینؑ پر پرچم کشائی کی تقریب سے ہوگا اور یہ یوم عاشوراء رکضۃ طویریج کے اختتام تک جاری رہے گا

انہوں نے واضح کیا کہ اب تک 748 سے زائد ماتمی دستوں اور خدماتی مواکب کو باقاعدہ منظوری دی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ شہرِ کربلا اور اس کے مضافات میں قائم مواکب کی نگرانی اور تنظیم کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، جو انتظامی امور کے ساتھ ساتھ خدماتی مواکب میں زائرین کی سلامتی کے تقاضوں پر بھی نظر رکھیں گی، خصوصاً ان مواکب پر جو شہر کی جانب آنے والے راستوں اور شاہراہوں پر نصب کیے جائیں گے

محمد کریم عزیز نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حرمِ حضرت عباسؑ کے ساتھ مکمل تعاون کے ذریعے کربلا کے مختلف علاقوں سے آنے والے ماتمی جلوسوں کے روضۂ امام حسینؑ میں داخلے کو منظم کیا جائے گا اور انہیں پرسہ دینے کے لیے حرمِ حسینی میں چار مخصوص منبر مقرر کیے گئے ہیں

منبر الطبابہ

منبر الشیرازیہ

منبر السدرہ

منبر الادارہ

انہوں نے بتایا کہ یہ ماتمی جلوس نمازِ مغرب کے بعد شروع ہوں گے اور رات گئے تک جاری رہیں گے

العودة إلى الأعلى