کربلا: نئی نسل کو جدت، ٹیکنالوجی اور قیادت کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے منفرد منصوبے کا آغاز

2026-06-10 12:12

حرمِ امام حسینؑ کے زیرِ اہتمام ایک ہزار قائدین پروگرامر کے عنوان سے ایک منفرد اور مستقبل ساز منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے

یہ اقدام حرمِ امام حسینؑ کے متولیِ شرعی، جناب شیخ عبدالمہدی کربلائی کی سرپرستی، جنرل سیکریٹریٹ کے تعاون اور ٹیکنیکل تعلیم اتھارٹی کی نگرانی میں شروع کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں دینی، علمی اور تعلیمی شخصیات نے شرکت کی

حرمِ امام حسینؑ کی ٹیکنیکل تعلیم اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عباس الدعمی نے کربلاء ٹوڈے نیوز ایجنسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک ہزار قائدین پروگرامر‘‘ ایک اسٹریٹجک منصوبہ ہے جس کا مقصد ایسی باصلاحیت نسل کی تربیت کرنا ہے جو پروگرامنگ، قیادت، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے میدانوں میں مہارت حاصل کرکے تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کے تقاضوں کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ متولیِ شرعیِ حرمِ امام حسینؑ، جناب شیخ عبدالمہدی کربلائی کی براہِ راست سرپرستی اور حمایت سے شروع کیا گیا ہے۔ یہ ایک جامع وژن کا حصہ ہے جس کا مقصد نوجوان صلاحیتوں میں سرمایہ کاری کرنا، انہیں مستقبل کی ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا اور ایسی قومی افرادی قوت تیار کرنا ہے جو روزگار کی منڈی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے تقاضوں کو پورا کر سکے۔

ڈاکٹر عباس الدعمی نے مزید بتایا کہ اس منصوبے کے تربیتی پروگرام میں تخصصی تعلیمی و تکنیکی کورسز کے ساتھ قائدانہ صلاحیتوں کی تربیت بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ جدید تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو دریافت کرکے انہیں مزید نکھارا جا سکے

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی ہدف نوجوانوں میں جدت، تخلیقی سوچ اور اختراع کی ثقافت کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ مستقبل کی تعمیر اور ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

ڈاکٹر عباس الدعمی نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ٹیکنیکل تعلیم اتھارٹی نوجوانوں کی علمی و فنی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے ایسے معیاری منصوبے اور پروگرام جاری رکھے گی، اور تکنیکی تعلیم کو پائیدار ترقی اور علم پر مبنی معاشرے کی تعمیر کی ایک بنیادی ستون کے طور پر مستحکم بنائے گی

المرفقات

العودة إلى الأعلى