حرم حضرت عباسؑ کی جانب سے ایرانی عوام کے لیے دوسرا امدادی قافلہ روانہ

2026-05-18 09:24

حرم حضرت عباسؑ کے سیکریٹری جنرل مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین نے اعلان کیا ہے کہ عتبۂ عباسیہ مقدسہ کی جانب سے ایرانی عوام کے لیے انسانی، امدادی اور طبی معاونت پر مشتمل ایک اور امدادی قافلہ روانہ کر دیا گیا ہے

انہوں نے اس اقدام کو حضرت ابوالفضل العباسؑ کی نصرت، اخوت اور وفاداری کے عظیم اقدار کا عملی مظہر قرار دیا

انہوں نے کہا کہ حرم حضرت عباسؑ ان امدادی سرگرمیوں کو محض ایک خدمت نہیں بلکہ اخلاقی ذمہ داری اور انسانی پیغام سمجھتا ہے، جس کی بنیاد دینِ اسلام کی تعلیمات اور مرجعِ دینیِ اعلیٰ کے ارشادات پر قائم ہے

انہوں نے مزید کہا کہ نجف اشرف کے مرجعِ اعلیٰ آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) ہمیشہ انسانی ہمدردی، باہمی تعاون اور خدمتِ خلق کی تلقین فرماتے رہے ہیں، جبکہ مرجعیت کے نمائندے علامہ سید احمد الصافی نے بھی عتبۂ عباسیہ کو اقوامِ عالم کے درمیان رحم، تعاون اور اخوت کے فروغ پر زور دیا ہے

مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین نے کہا کہ ضرورت مندوں کی امداد انسانیت کی خدمت کی اعلیٰ ترین صورتوں میں سے ایک ہے، جس کے ذریعے انسان کی عزت و کرامت محفوظ رہتی ہے اور مصیبت و آزمائش کے وقت اس کی مشکلات میں کمی آتی ہے

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندانوں سے اس مشکل کو دور فرمائے، ان کی پریشانیاں ختم کرے اور اس کارِ خیر میں حصہ لینے والے تمام افراد کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دوسرے امدادی قافلے میں 10 ٹرک شامل ہیں، جن میں 137 ٹن غذائی سامان، 18 ٹن طبی امدادی مواد، 20 ڈائلیسز مشینیں اور ایک بھاری مشینری (بلڈوزر) شامل ہے

العودة إلى الأعلى