عراق: عتبہ حسینیہ نے طبی شعبے کی ترقی کے لیے سفیر امام حسین فاؤنڈیشن قائم کر دی
حرم امام حسین علیہ السلام کے متولیِ شرعی جناب شیخ عبد المہدی کربلائی کی سرپرستی میں سفیر امام حسین فاؤنڈیشن کے قیام کا اعلان کیا ہے
جس کا مقصد عراق میں صحت کے شعبے کو ترقی دینا، مختلف اسپتالوں اور تخصصی طبی مراکز کی انتظامی و امدادی سرپرستی کرنا، اور وزارتِ صحت کے تعاون سے طبی خدمات کا دائرہ وسیع کرنا ہے۔
سفیر امام حسین ہسپتال کے معاونِ انتظامی عباس عبد علی نے کربلا ٹوڈے نیوز ایجنسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس فاؤنڈیشن کا قیام ملک بھر میں طبی اداروں کی بہتر مدیریت اور معاونت کے لیے عمل میں لایا گیا ہے، اور یہ تمام امور وزارتِ صحت عراق کے اشتراک سے انجام دیے جائیں گے
انہوں نے بتایا کہ یہ ادارہ کربلا مقدسہ میں متعدد طبی مراکز کی نگرانی کرے گا، جن میں سفیر امام حسین سرجیکل ہسپتال، سیدہ زینب ائی ہسپتال، اور غریب و نادار افراد کے لیے تعمیر کردہ دیار طیبہ طبی مرکز شامل ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں میں عین التمر ہسپتال اور حسینیہ ہسپتال میں جراحی آپریشنز کی معاونت بھی شامل ہے، جبکہ فنی اور طبی امداد کا سلسلہ بھی مسلسل جاری رہے گا۔
عباس عبد علی نے واضح کیا کہ ادارے کی خدمات صرف کربلا تک محدود نہیں رہیں گی بلکہ ذی قار، بابل، اور نینویٰ سمیت دیگر عراقی صوبوں تک بھی پھیلیں گی، جہاں مختلف طبی منصوبوں کی سرپرستی اور انتظامی امور انجام دیے جائیں گے۔ نینویٰ میں زیرِ تعمیر اسپتال بھی اسی فاؤنڈیشن کی نگرانی میں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان تمام منصوبوں کا بنیادی مقصد عراق کے طبی نظام کو بہتر بنانا اور شہریوں کو اعلیٰ معیار کی صحت سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں سفیر امام حسین سرجیکل ہسپتال کی کامیابیوں کو عراق: عتبہ حسینیہ نے طبی شعبے کی ترقی کے لیے سفیر امام حسین فاؤنڈیشن قائم کر دی
عتبہ حسینیہ نے حرم امام حسین علیہ السلام کے متولیِ شرعی شیخ عبد المہدی کربلائی کی سرپرستی میں سفیر امام حسین فاؤنڈیشن کے قیام کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد عراق میں صحت کے شعبے کو ترقی دینا، مختلف اسپتالوں اور تخصصی طبی مراکز کی انتظامی و امدادی سرپرستی کرنا، اور وزارتِ صحت کے تعاون سے طبی خدمات کا دائرہ وسیع کرنا ہے۔
سفیر امام حسین ہسپتال کے معاونِ انتظامی عباس عبد علی نے کربلا ٹوڈے نیوز ایجنسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس فاؤنڈیشن کا قیام ملک بھر میں طبی اداروں کی بہتر مدیریت اور معاونت کے لیے عمل میں لایا گیا ہے، اور یہ تمام امور وزارتِ صحت عراق کے اشتراک سے انجام دیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ادارہ کربلا مقدسہ میں متعدد طبی مراکز کی نگرانی کرے گا، جن میں سفیر امام حسین جراحی ہسپتال، سیدہ زینب مرکز برائے امراضِ چشم، اور غریب و نادار افراد کے لیے تعمیر کردہ دیار طیبہ طبی مرکز شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں میں عین التمر ہسپتال اور حسینیہ ہسپتال میں جراحی آپریشنز کی معاونت بھی شامل ہے، جبکہ فنی اور طبی امداد کا سلسلہ بھی مسلسل جاری رہے گا۔
عباس عبد علی نے واضح کیا کہ ادارے کی خدمات صرف کربلا تک محدود نہیں رہیں گی بلکہ ذی قار، بابل، اور نینویٰ سمیت دیگر عراقی صوبوں تک بھی پھیلیں گی، جہاں مختلف طبی منصوبوں کی سرپرستی اور انتظامی امور انجام دیے جائیں گے۔ نینویٰ میں زیرِ تعمیر اسپتال بھی اسی فاؤنڈیشن کی نگرانی میں ہوں گے
انہوں نے کہا کہ ان تمام منصوبوں کا بنیادی مقصد عراق کے طبی نظام کو بہتر بنانا اور شہریوں کو اعلیٰ معیار کی صحت سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں سفیر امام حسین جراحی ہسپتال کی کامیابیوں کو نمونہ بنایا جا رہا ہے، جو امام حسین علیہ السلام کی برکت سے حاصل ہوئیں


