رائٹرز: آبنائے ہرمز کی کشادگی کے بعد پہلی تجارتی کشتیوں کی آمد و رفت شروع
رائٹرز کے مطابق، آج ہفتہ کے روز آبنائے ہرمز کے ذریعے پہلی تجارتی کشتیوں کی آمد و رفت کا آغاز ہو گیا ہے
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے اعلان کے بعد ایران نے اس اہم بحری گزرگاہ، آبنائے ہرمز، کو دوبارہ کھول دیا ہے
خبر رساں ادارے کے مطابق، بحری جہازوں کے معلوماتی ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ تیل بردار جہازوں کا ایک قافلہ خلیج سے روانہ ہو کر آبنائے ہرمز عبور کر رہا ہے۔ یہ نقل و حرکت امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بعد ایران کی جانب سے باضابطہ طور پر گزرگاہ کھولنے کے اعلان کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے۔
جہازوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ مارین ٹریفک کے مطابق، کم از کم چھ جہاز, جن میں تیل بردار اور مال بردار جہاز شامل ہیں ,اس گزرگاہ سے گزر چکے ہیں۔ یہ پیش رفت لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سامنے آئی، جس کے نتیجے میں اس راستے کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا
رپورٹس کے مطابق، گیس بردار جہازوں کی ایک تعداد نے بھی آبنائے ہرمز کے ایرانی حصے سے گزرنا شروع کر دیا ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ دنیا کے اہم ترین توانائی کے بحری راستوں میں سے ایک میں بحری آمد و رفت بتدریج بحال ہو رہی ہے



