الشيخ الكربلائي : تجنب طرح ما يثير الفرقة والاختلاف بين المؤمنين والاهتمام بوحدتهم وتازرهم والتواده بينهم الشيخ الكربلائي: الشعائر الحسينية من أبرز مصاديق تعظيم شعائر الله وصناعة الوعي العاشورائي الشيخ الكربلائي: المرجعية الدينية العليا أولت الاهتمام بالمنبر الحسيني لتحقيق الأهداف الأسمى ممثل المرجعية الدينية العليا: علينا أن نصنع أمةً تعي مدرسة عاشوراء صور من مراسم تبديل الرايات في كربلاء المقدسة بدء مراسم تبديل الرايات في كربلاء المقدسة إيذاناً ببدء شهر محرم الحرام العتبة الحسينية : أكثر من (2400) كاميرا مراقبة متطورة تشارك في تأمين الزائرين خلال مراسم تبديل راية قبة الامام الحسين (ع) استبدال الراية فوق القباب المقدسة.. رسالة وفاء متوارثة عبر الأجيال قسم يعنى بالشباب والمجتمع ينجز خطة إسعافية خاصة لمراسم تبديل راية الإمام الحسين (عليه السلام) مستشفى سفير الإمام الحسين(ع) يعلن استنفار كوادره الطبية والخدمية استعداداً لمراسيم محرم الحرام

حرم امام علیؑ نے عراق کے مختلف صوبوں میں افطاری مہم کا آغاز کر دیا

2026-02-24 12:45

حرم امام علیؑ کے شعبۂ مضیفِ زائرین نے عراق کے مختلف صوبوں میں روزہ داروں کے لیے افطار کرانے کی مہم شروع کر دی ہے، جس کا پہلا مرحلہ صوبہ دیوانیہ سے آغاز ہوا ہے

شعبۂ مضیفِ زائرین کے سربراہ خادم اثیر التمیمی نے بتایا کہ حرم امام علیؑ کی جنرل سیکریٹریٹ کی خصوصی ہدایات پر اس بابرکت مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جس کا مقصد ماہِ رمضان المبارک کی برکات اور فیوضات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت مستحق اور نادار خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف مساجد میں افطاری کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔ یہ مہم حرمِ مطہر کے مختلف شعبوں اور انسانی و سماجی اداروں کے باہمی تعاون سے انجام دی جا رہی ہے

صوبہ دیوانیہ میں ضیافت مہم کے نگران خادم حسن نے بتایا کہ شعبۂ مضیفِ زائرین کے پروگرام میں محافظہ دیوانیہ کے قضاء عفك میں روزہ داروں کے لیے افطار دسترخوان کا اہتمام شامل تھا، نیز دور دراز علاقوں میں مقیم مستحق خاندانوں میں رمضان المبارک کی مناسبت سے راشن تقسیم کیا گیا، جس کی تعداد 1500 پیکٹس تھی

حرم امام علیؑ کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق، یہ بابرکت مہم عتبہ علویہ مقدسہ کے فلاحی و انسانی خدمات کے اس تسلسل کا حصہ ہے، جس کے تحت معاشرے میں موجود سفید پوش اور ضرورت مند افراد کی خدمت کی جاتی ہے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عتبۂ علویہ کے افطار دسترخوان صرف صوبوں تک محدود نہیں، بلکہ روزانہ اور ہفتہ وار بنیادوں پر بھی جاری رہتے ہیں، جبکہ ماہِ رمضان المبارک کے دوران مرقد المولى أمير المؤمنينؑ کے صحن میں بھی افطار کا وسیع اور منظم اہتمام مسلسل کیا جاتا ہے


العودة إلى الأعلى