عراق میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ، دفترِ آیت اللہ سید علی سیستانی دام ظلہ الوارف

2026-02-18 15:22

عراق، ایران اور پاکستان میں کل بروزِ جمعرات یکم رمضان المبارک ہوگا، جبکہ شبِ قدر 13 مارچ کو ہوگی

کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق نجف اشرف میں مرجعِ دینیِ اعلیٰ کے مرکزی دفتر کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک 1447ھ کا چاند نظر آ گیا ہے، لہٰذا کل بروزِ جمعرات یکم رمضان المبارک ہوگا

اسی مناسبت سے یومِ شہادتِ حضرت علی علیہ السلام 21 رمضان المبارک، بمطابق 11 مارچ، مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

دوسری جانب پاکستان میں بھی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس وزارتِ مذہبی امور میں منعقد ہوا، جس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں تصدیق کی گئی کہ پاکستان میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے اور کل پہلا روزہ ہوگا

خداوندِ متعال سے دعا ہے کہ وہ اس ماہِ مبارک کو تمام مسلمانوں اور پوری انسانیت کے لیے خیر، برکت اور دائمی خوشیوں کا ذریعہ قرار دے، اور تمام مسلمانوں کی عبادات کو اپنی بارگاہِ اقدس میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے ، آمین

العودة إلى الأعلى