ماہِ مبارک رمضان میں حرمِ امام حسینؑ کے زیر اہتمام ملک بھر میں قرآنی محافل کا انعقاد
2026-02-18 12:46
حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام دارُالقرآن الکریم نے ماہِ رمضان المبارک میں صحنِ مطہرِ امام حسینؑ سمیت ملک کے مختلف صوبوں میں قرآنی محافل اور ختم قرآن کے انعقاد کے لیے اپنی جامع منصوبہ بندی کا اعلان کر دیا ہے
دارُالقرآن میں شعبۂ ابلاغ قرآنی کے ذمہ دار وسام نذیر الدلفی نے بتایا کہ ماہِ رمضان کے دوران صحنِ امام حسین علیہ السلام میں منعقد ہونے والی محفل انس بالقرآن کے موقع پر قرآنِ مجید کے 2000 نسخے تقسیم کیے جائیں گے، جبکہ 60 سے زائد رضاکار شرکاء کی خدمت اور نظم و ضبط کی ذمہ داریاں انجام دیں گے
انہوں نے مزید کہا کہ ماہِ مبارک رمضان کے دوران ملک بھر کے مختلف صوبوں اور عتبۂ حسینیہ مقدسہ سے وابستہ تعلیمی اداروں میں مجموعی طور پر 150 سے زائد مقامات پر محافلِ ختمِ قرآن منعقد کی جائیں گی، اس کے علاوہ متعدد دیگر ممالک میں بھی محافلِ انس بالقرآن کا اہتمام کیا جائے گا



