حرمِ امام حسینؑ کے زیرِ اہتمام اٹھارہویں بین الاقوامی ربیع الشہادہ ثقافتی فیسٹیول کا افتتاح

2026-01-23 12:59

کربلا معلّیٰ :صحنِ امام حسینؑ میں اعیادِ شعبانیہ، بالخصوص امام حسینؑ کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے منعقد ہونے والے سالانہ بین الاقوامی ربیع الشہادہ ثقافتی فیسٹیول کے اٹھارہویں ایڈیشن کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

اس بین الاقوامی ثقافتی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں مرجعِ  دینی اعلیٰ کے نمائندے نے شرکت کی، جبکہ عراق اور بیرونِ عراق سے تعلق رکھنے والی پچاس سے زائد ممالک کی دینی، فکری اور ثقافتی شخصیات اور وفود بھی اس موقع پر موجود تھے

حرمِ حسینی میں شعبۂ فیسٹیولز کے سربراہ علی کاظم سلطان نے بتایا کہ یہ فیسٹیول تین شعبان المعظم، امام حسینؑ اور اقمارِ شعبانیہؑ کی ولادت کی خوشی میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد حسینی انقلاب کی انسانی اقدار کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا اور عراقی ثقافت کا تعارف کرانا ہے

 انہوں نے کہا کہ فیسٹیول  تین شعبان سے پانچ دن جاری رہے گا اور اس دوران علمی و تحقیقی نشستیں، قرآنی و شعری محافل، بین الاقوامی کتب میلہ اور ولادتِ ائمہؑ کی مناسبت سے مختلف ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا

انہوں نے مزید کہا کہ اس عظیم الشان ثقافتی پروگرام میں پچاس اسلامی و غیر اسلامی ممالک سے تعلق رکھنے والی بااثر دینی و سماجی شخصیات شرکت کر رہی ہیں، جس سے فیسٹیول کو مزید وقار اور عالمی وسعت حاصل ہوئی ہے


المرفقات

العودة إلى الأعلى