رحمت للعالمین اتھارٹی پاکستان کے وفد کی حرم امام حسینؑ کے متولی شرعی شیخ عبدالمہدی کربلائی سے ملاقات

2025-07-19 13:48

کربلا رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی (NRKNA) پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے اپنے جاری دورۂ عراق کے دوران حرمِ امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی شیخ عبدالمہدی کربلائی سے ایک اہم ملاقات کی۔

وفد کی قیادت چیئرمین اتھارٹی خورشید احمد ندیم نے کی، جبکہ وفد میں ڈائریکٹر جنرل ظفر محمود ملک، ڈائریکٹر سہیل بن عزیز اور محقق محمد حسین شامل تھے

ملاقات کے دوران چیئرمین اتھارٹی نے شیخ عبدالمہدی کربلائی کو پاکستان میں سیرت النبی صل اللہ علیہ والہ وسلم کے فروغ، بین المذاہب ہم آہنگی، نوجوانوں کی کردار سازی، اور مختلف مکاتبِ فکر کے مابین رواداری کی فضا قائم کرنے کے حوالے سے جاری منصوبوں سے تفصیلاً آگاہ کیا

انہوں نے حرمِ امام حسینؑ کے زیرِ انتظام تعلیمی، فکری اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی عالم اسلام میں وسعت اور اثر انگیزی کی خواہش کا بھی اظہار کیا

شیخ عبدالمہدی کربلائی نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان میں سیرت کے فروغ کے لیے رحمت للعالمین اتھارٹی کی کاوشوں کو قابلِ قدر قرار دیا

اور سیرتِ نبوی صل اللہ علیہ والہ وسلم کے فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی کی کاوشوں کو سراہا گیا

انہوں نے کہا سیرتِ رسول اکرم ص کی روشنی میں معاشرتی اصلاح اور بین المسالک ہم آہنگی، عصرِ حاضر کی بنیادی ضرورت ہے، اور پاکستانی اقدامات اس سمت میں حوصلہ افزا پیش رفت ہیں

شیخ کربلائی نے چیئرمین اتھارٹی کی دعوت پر، اپنے نمائندے کو پاکستان کے آئندہ دورے اور ماہِ ربیع الاول میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی سیرت کانفرنس میں شرکت کے لیے آمادگی کا اظہار بھی کیا

ملاقات کے اختتام پر پاکستانی وفد نے شیخ عبدالمہدی کربلائی کو روایتی تحائف پیش کیے، جو دونوں برادر اسلامی ممالک ، پاکستان اور عراق ،کے مابین علمی، روحانی اور فکری روابط کی علامت قرار دیے گئے۔

یہ ملاقات سیرتِ نبوی ص کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر فکری اشتراک کی جانب ایک اہم سنگِ میل تصور کی جا رہی ہے۔

وفد نے حرم امام حسین علیہ السلام میں قسم شؤون دینیہ کے سربراہ شیخ احمد الصافی سے بھی ملاقات کی اور سیرت نبی صل اللہ علیہ والہ وسلم پر کام کر کے دنیا کے سامنے اپ کی سیرت اور اخلاق حسنہ کو سامنے لانے کی ضرورت پر زور دیا

اور مستقبل میں دوطرفہ علمی تعاون پر اتفاق کیا

المرفقات

العودة إلى الأعلى