مرجع اعلیٰ سید علی سیستانی دام ظلّہ العالی کا کوت میں آتشزدگی کے المناک حادثے پر اہلِ علاقہ کے نام تعزیتی پیغام
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم إنا للہ وإنا إلیہ راجعون
ہمارے عزیز، محترم اہلِ کوت
السلام علیکم و رحمہ اللہ وبرکاتہ
بعد سلام!
ہمیں آپ کے عزیز شہر کے ایک تجارتی مرکز میں پیش آنے والے المناک آتشزدگی کے حادثے کی خبر دلی رنج و افسوس کے ساتھ موصول ہوئی، جس نے درجنوں قیمتی جانوں کو نگل لیا اور متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔
اس سانحے پر، خصوصاً ان خاندانوں سے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے، ہم دل کی گہرائیوں سے تعزیت و ہمدردی پیش کرتے ہیں۔ اس عظیم مصیبت میں ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
ہم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ ان شہداء کو اپنی وسیع رحمت میں جگہ دے، ان کے پسماندگان کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے، اور زخمیوں کو جلد شفاء کاملہ نصیب فرمائے۔
اور اللہ ہی کی ذات پر بھروسا ہے، وہی سب پر قدرت رکھنے والا ہے۔
21 محرم الحرام 1447ھ
مطابق 17 جولائی 2025ء
دفتر آیت اللہ العظمى سید علی الحسینی السیستانی (دام ظله)
نجف اشرف