تہران انٹرنیشنل بک فیئر میں حرم امام حسین علیہ السلام کی بھرپور شرکت
چھبیسویں تہران انٹرنیشنل بک فیئر میں 70 ممالک کے 60 سے زائد پبلیکیشنز ہاؤسز شریک ہیں
حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبۂ اطلاعات کے زیر اہتمام شُعبۂ نمائشات کے مسئول نے اعلان کیا ہے کہ اس نے چھتیسویں تہران انٹرنیشنل کتاب میلے میں حرم امام حسین کا سٹال نمایاں ہے جس میں 3000 ایرانی اشاعتی اداروں کے ساتھ ساتھ (60) سے زائد غیر ملکی پبلشنگ ہاؤسز بھی شریک ہیں، جو (50) ہزار سے زیادہ غیر ملکی کتب نمائش میں پیش کر رہے ہیں، اور مجموعی طور پر (70) سے زائد ممالک کی شرکت ہے۔
شعبہ نمائشات کے مسئول علی ماميثہ نے کربلاء ٹوڈے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا عتبہ حسینیہ مقدسہ کو طہران بک فیئر انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ دعوت دی گئی تھی، جس کے تحت دو اسٹال قائم کیے گئے؛ پہلا اسٹال فارسی ہال میں ہے، جہاں ثقافتی مقابلے منعقد کیے گئے ہیں اور جیتنے والے خوش نصیب افراد کو حرم امام حسین علیہ السلام کے تبرکات دینگے، جن میں اول آنے والے کو کربلاء کا ٹکٹ دیا جائے گا
انہوں نے مزید کہا کہ دوسرا اسٹال عربی زبان میں ہے، جس میں عتبہ مقدسہ کی تمام مطبوعات رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ "عتبہ حسینی مختلف علاقوں میں ہونے والی ہر نمائش میں خصوصی طور پر شرکت کرتے ہے تاکہ عمومی طور پر مسلمانوں کے علمی و فکری سطح کو بلند کیا جا سکے اور کتاب بینی کو فروغ دیا جا سکے
واضح رہے کہ عتبہ حسینی کی ماضی میں بھی کئی نمائشوں میں شرکت رہی ہے، بالخصوص بغداد انٹرنیشنل بُک فیئر میں، جو ملک کی اہم ترین نمائشوں میں شمار ہوتا ہے، اس کے علاوہ عتبہ کی شرکت مختلف ملکی و غیر ملکی نمائشوں اور تہواروں میں بھی جاری رہی ہے، جو کہ اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات و افکار کے فروغ کے اس کے طے شدہ مشن کے مطابق ہے۔