کربلا: قومی فنِ خطابت کے مقابلے میں کامیاب مقررین کے ناموں کا اعلان

2025-04-26 11:42

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں آٹھواں سالانہ قومی فنِ خطابت مقابلہ مکمل، نتائج کا اعلان

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر اہتمام فنِ خطابت کا آٹھواں سالانہ قومی مقابلہ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام آڈیٹوریم میں منعقد ہوا اور باقاعدہ طور پر اختتام پذیر ہوا۔

یہ مقابلہ روضہ مبارک کے شعبۂ تعلقات عامہ کے یونیورسٹی و اسکول ریلیشنز ڈویژن کے تحت "الکفیل یوتھ نیشنل پروجیکٹ" کے ضمن میں منعقد کیا گیا۔ اس سال مقابلے کا عنوان تھا: "امام جعفر صادق علیہ السلام: آزاد فکر کی درسگاہ"

مقابلے میں عراق بھر سے 20 تعلیمی اداروں کے 60 طلباء نے شرکت کی، جہاں ہر ادارے کی نمائندگی تین مقررین نے کی۔ شرکاء نے اپنی خطیبانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ ملک کے ممتاز ججز کے روبرو کیا، جن میں ڈاکٹر احمد صبیح کعبی، حسن الشویلی، ڈاکٹر ماجد الجنابی اور ڈاکٹر میثم غسان شامل تھے

مقابلے کے نگران حسین کنانی نے بتایا کہ امام حسن مجتبیٰ آڈیٹوریم میں منعقدہ اختتامی سیشن کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا اور فاتحین کو اعزازات سے نوازا گیا

طلباء کی تقاریر میں معاشرتی ہم آہنگی، رواداری، اور پُرامن بقائے باہمی جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی گئی، جب کہ امام جعفر صادق علیہ السلام کی علمی و فکری خدمات اور ان کے افکار کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا

یہ مقابلہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اُن مسلسل علمی و تربیتی سرگرمیوں کا حصہ ہے، جن کا مقصد طلباء کی فکری تربیت، اعتماد سازی، اور اظہارِ خیال کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔

المرفقات

العودة إلى الأعلى