شہادتِ امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے کربلاء میں جلوس برآمد

2025-04-25 07:38

ہر سال کی طرح اس سال بھی 25 شوال کو حوزہ علمیہ کربلاء کے علماء اور طلاب کی جانب سے امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جلوس عزاء برآمد ہوا

یہ جلوس حرم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام سے شروع ہو کر بین الحرمین سے گزرتا ہوا حرم امام حسین علیہ السلام میں اختتام پذیر ہوا۔

حرم حضرت عباس علیہ السلام کے مدرسہ "دارالعلم" کے نگران، سید حیدر کربلائی نے کربلاء ٹوڈے نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ جلوس روایتی انداز میں حرم حضرت عباس علیہ السلام سے برآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حرم امام حسین علیہ السلام کے صحن میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا

انہوں نے مزید بتایا کہ اس مرکزی جلوس میں دینی مدارس کے سینکڑوں طلاب، علمائے کرام اور کربلاء مقدسہ کی متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔

سید کربلائی کے مطابق جلوس کے دوران امام صادق علیہ السلام کی یاد میں مخصوص مرثیے اور نوحے پیش کیے گئے، جب کہ عزاداران نے ماتمداری کرتے ہوئے حرم امام حسین علیہ السلام کے صحن میں ایک پُرمعنویت مجلس عزاء کا انعقاد بھی کیا۔ اس مجلس میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی سیرتِ طیبہ، ان کی علمی خدمات اور علومِ اہل بیت علیہم السلام کی ترویج میں ان کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔

المرفقات

العودة إلى الأعلى