کوفہ یونیورسٹی کے محققین کا کینسر کے علاج میں انقلابی قدم

2025-04-23 13:21

کینسر کے علاج میں پیشرفت متعدد اقسام کے لیے نیا طریقہ علاج دریافت

کربلاء ٹوڈے:کوفہ یونیورسٹی کے کالج آف میڈیسن سے وابستہ دو محققین نے ایک ایسا جدید اور انقلابی طریقہ علاج دریافت کیا ہے جو کینسر کی متعدد اقسام کے خلاف مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔ اس اہم پیش رفت کو عراق کی سائنسی دنیا میں ایک نمایاں کامیابی کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔

یہ طبی کامیابی عراق کی وزارتِ منصوبہ بندی کے تحت "مرکزی ادارہ برائے معیاری پیمائش و کنٹرول" سے باضابطہ طور پر پیٹنٹ حاصل کر چکی ہے، جس سے اس تحقیق کی افادیت اور انفرادیت کو سرکاری سطح پر تسلیم کیا گیا ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ علاج مستقبل میں کینسر کے روایتی اور مہنگے علاج کا متبادل بن سکتا ہے، جس سے نہ صرف مریضوں کو فائدہ ہوگا بلکہ عراق کے سائنسی وقار میں بھی اضافہ ہوگا

یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق، اس پیش رفت سے نہ صرف ملکی سطح پر علاج معالجے کی سہولیات بہتر ہوں گی بلکہ عراق بین الاقوامی سطح پر بھی میڈیکل ریسرچ میں اپنی موجودگی مزید مؤثر انداز میں منوا سکے

المرفقات

العودة إلى الأعلى