متولی شرعی حرم حضرت عباس(ع) کا النور سولر پینل فیکٹری کا دورہ

2025-04-21 06:09

حرم حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دامت برکاتہ) نے آج النور سولر پینل فیکٹری کا دورہ کیا، جہاں اُنہوں نے جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور مشینری کی تنصیب کا تفصیلی جائزہ لیا

اس موقع پر روضہ مبارک کے انجینیئرنگ پروجیکٹس ڈپارٹمنٹ کے چیف انجینیئر جناب ضیاء مجید الصائغ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے علامہ صافی کو فیکٹری کے تعمیراتی مراحل، فنی پہلوؤں اور منصوبے کی موجودہ پیش رفت سے متعلق جامع بریفنگ دی

علامہ صافی نے منصوبے پر کام کرنے والی ٹیم کی محنت، لگن اور اب تک کی پیش رفت کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ فیکٹری کا افتتاح رواں سال ممکن بنانے کے لیے کام کی رفتار مزید تیز کی جائے

قابلِ ذکر ہے کہ یہ فیکٹری الکفیل انرجی سولوشنز کمپنی کے لیے مذکورہ انجینیئرنگ ڈپارٹمنٹ تعمیر کر رہا ہے۔ یہ منصوبہ اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد صنعتی اقدام ہے، جو جدید ترین ٹیکنالوجی، بلند پیداواری صلاحیت اور عالمی معیار کی خصوصیات کا حامل ہے

اب تک فیکٹری میں مشینری، آلات اور بنیادی ڈھانچے کی تنصیب میں خاطر خواہ پیش رفت ہو چکی ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا، بلکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے اور متبادل توانائی کے شعبے میں مؤثر سرمایہ کاری کے طور پر بھی سامنے آئے گا۔

یاد رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینے اور اُنہیں تعلیمی، زرعی، صنعتی اور خدماتی شعبوں میں مؤثر طور پر بروئے کار لانے کے لیے اہم اقدامات کر رہا ہے، جو پائیدار ترقی کے اہداف کی جانب ایک عملی قدم ہے

المرفقات

العودة إلى الأعلى