عتباتِ عالیات کے سیکریٹری جنرلز کا اجلاس ,زائرین کے لیے خدمات پر تبادلہ خیال
روضہ حسینیہ مقدسہ کے سیکریٹری جنرل حاج حسن رشید العابیجی نے عراق میں مقدس روضوں کے سیکریٹری جنرلز کے اجلاس میں شرکت کی، جو روضہ علویہ مقدسہ کی میزبانی میں منعقد ہوا
اس اجلاس کا مقصد زائرین کے لیے جاری منصوبوں اور فراہم کی جانے والی خدمات پر غور و خوض کرنا تھا۔
روضہ حسینیہ مقدسہ کی نمائندگی سیکریٹری جنرل کے ہمراہ مجلسِ انتظامیہ کے رکن، حاج فاضل عوز اور محکمہ تعلقات عامہ کے سربراہ، حاج عبدالأمیر طہ نے کی
یہ اجلاس حضرت امیر المؤمنین (علیہ السلام) کے حرمِ مطہر میں ماہِ رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر منعقد کیا گیا، جس میں روضہ عباسیہ مقدسہ اور روضہ عسکریہ مقدسہ کے وفود نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے، جاری منصوبوں کا جائزہ لینے اور سروسز کی بہتری کے لیے مؤثر حکمتِ عملی ترتیب دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
شرکاء نے مقدس روضوں کے مابین مختلف شعبوں میں تجربات کے تبادلے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور مالی و لاجسٹک معاونت کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا تاکہ زائرین کے لیے خدمات کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے
اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ روضوں کے مختلف شعبوں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کیے جائیں، تاکہ مشترکہ حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے اور زائرین کی بہترین خدمت کو یقینی بنایا جا سکے۔