عمانی وزیر تجارت و صنعت کا دورۂ کربلاء مقدسہ، ترقیاتی منصوبوں کی تعریف
کربلاء مقدسہ: عمان کے وزیر تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ، جناب قیس بن محمد الیوسف نے اپنے دورۂ عراق کے دوران حرم امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی
اس موقع پر انہوں نے کربلاء مقدسہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور وہاں ہونے والی پیش رفت کو سراہا عمانی وزیر نے حرم امام حسین علیہ السلام میں دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کے لیے مہیا کی گئی سہولیات اور انتظامات انتہائی منظم اور قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے اس امر کا مشاہدہ بھی کیا کہ کس طرح سال بھر منعقد ہونے والے بڑے اجتماعات کے دوران لاکھوں زائرین کے ہجوم کو منظم انداز میں سنبھالا جاتا ہے
انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت کئی عمانی کمپنیاں بغداد انٹرنیشنل صنعتی نمائش میں شریک ہیں، جو عراق اور عمان کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے نئے مواقع فراہم کرے گی۔ اسی تناظر میں، انہوں نے کربلاء مقدسہ کی اسٹریٹجک اہمیت کے پیش نظر اس شہر کے ساتھ مزید تجارتی اور صنعتی شراکت داری کے امکانات پر بھی زور دیا