خلال افتتاح مهرجان "ربيع الشهادة".. الفريجي يدعو لتطوير المؤسسات الإسلامية في أوروبا لمواكبة لغة العصر جانب من الحضور الرسمي لمهرجان ربيع الشهادة الثقافي الدولي بدورته الثامنة عشر (صور) الشيخ عبد الحسين صادق : كربلاء والمرجعية الرشيدة نموذج للوعي والوحدة والدفاع عن القيم الوفد اللبناني في مهرجان ربيع الشهادة: كربلاء نهج متجدد وحرص على وحدة المسلمين كلمة ممثل المرجعية الدينية العليا في اميركا وأوروبا السيد مرتضى الكشميري خلال افتتاح مهرجان ربيع الشهادة بحضور ممثل المرجعية العليا ومشاركة 50 دولة.. الصحن الحسيني الشريف يشهد انطلاق مهرجان ربيع الشهادة الثقافي الدولي الثامن عشر رحمة تجسد العدالة وإنسانية تشمل الجميع، الإمام علي بن الحسين زين العابدين عليه السلام نموذجًا حيًا لذلك. طاق كسرى.. الأثر والمُصلّى والشاهد بحضور علمائي وثقافي.. مركز بيّنة يحيي ذكرى الشهيد المدائني ويطلق كتاباً عن مواجهة التطرف " الحرياتُ الدينية .. ومُتلازمة الاقصاء العقائديّ "

وزارت داخلہ: امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی یوم شہادت پر سخت سیکیورٹی انتظامات کا اعلان

2025-01-23 12:58

25 رجب کو امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی یوم شہادت کے موقع پر دنیا بھر سے کاظمین آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے وزارت داخلہ نے دو جامع منصوبوں کا اعلان کیا ہے

ان منصوبوں میں ایک آگاہی منصوبہ اور دوسرا خدماتی منصوبہ شامل ہے، جو سیکیورٹی پلان کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہیں

وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈیئر مقداد میری نے کہا کہ زائرین کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔ اس پلان کے پہلے مرحلے میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، جبکہ دوسرے مرحلے میں مین شاہراہوں اور اہم مقامات پر سیکیورٹی فورسز کے جوان تعینات کیے گئے ہیں۔ تیسرے مرحلے میں اس پلان پر عملی طور پر عمل درآمد جاری ہے، اور زائرین کی بڑی تعداد مقدس شہر کاظمیہ کی جانب روانہ ہو رہی ہے

انہوں نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی پلان میں وزارت داخلہ، وزارت دفاع، الحشد الشعبی، اور دیگر انٹیلیجنس ادارے شامل ہیں، جنہوں نے بغداد کو مکمل طور پر محفوظ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ ٹریفک اور شہری دفاع کے محکموں کے اہلکار بھی بڑی تعداد میں تعینات ہیں تاکہ زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں سیکیورٹی پلان کی نگرانی کی جا رہی ہے اور زائرین کے داخلے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی۔ تاہم، کاظمیہ اور اعظمیہ کے چند محدود علاقوں میں جغرافیائی حالات کے باعث وقتی طور پر کچھ راستے بند کیے جا سکتے ہیں

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ بغداد میں زائرین کی خدمت کے لیے 6 ہزار مواکب قائم کیے گئے ہیں، جو حسینی مواکب کی تنظیم کے تحت ہیں، اور ان کے ساتھ مسلسل رابطہ اور ہم آہنگی جاری ہے

ابو علی

المرفقات

العودة إلى الأعلى