کربلا معلیٰ میں حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے عظیم الشان عزاداری، عراق بھر کے ماتمی دستوں کی شرکت

2025-01-16 12:22

کربلا، عراق: کربلا معلیٰ میں لاکھوں مومنین نے حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ عزاداری میں شرکت کی

15 رجب کی اس المناک مناسبت پر حرم امام حسین علیہ السلام، حرم حضرت عباس علیہ السلام، اور تلِ زینبیہ کے اطراف ماتمی جلوسوں اور روحانی محافل کا انعقاد کیا گیا، جس میں عراق کے تمام مواکب حسینیہ نے بھرپور شرکت کی

عتبہ حسینیہ اور عتبہ عباسیہ کے زیر انتظام مرکزی ماتمی جلوس نکالا گیا، جس میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے تابوتِ طاہر کا علامتی جلوس برآمد کیا گیا۔ عزاداران نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی قربانیوں اور صبر و استقامت کو خراج عقیدت پیش کیا

عتبہ حسینیہ کے شعبہ مواکب و شعائر حسینیہ کے سربراہ، انجینئر رسول فضالہ نے کہا کربلا معلیٰ میں 14 سے 16 رجب تک 'لیالی زینبیہ' کے عنوان سے دینی و روحانی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں، جن میں عراق بھر سے ماتمی دستوں کو مدعو کیا گیا ہے

تقریبات میں دینی محاضرات، مجالسِ وعظ و نصیحت، اور حسینی شعرا کے کلام کے ذریعے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی حیات و خدمات کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ عتبہ حسینیہ نے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کا بھی اعلان کیا، جس میں طبی خدمات اور زائرین کی رہنمائی شامل ہیں

تلِ زینبیہ اور دیگر مقدس مقامات پر منعقدہ یہ عزاداری اہل بیت علیہم السلام کے اصولوں کو اجاگر کرنے اور معاشرے میں ان کے پیغام کو فروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ ہے

ابو علی

المرفقات

العودة إلى الأعلى