العین فاؤنڈیشن کا بغداد میں یتیموں کے لیے "انجم زہراء" ادارے کا افتتاح

2025-01-14 13:04

یتیم بچوں کی تعلیم، تربیت اور کفالت کے لیے مرجعیت کے زیرِ نگرانی ایک منفرد اقدام

بغداد: العین فاؤنڈیشن برائے سماجی بہبود نے بغداد کے علاقے رصافة میں "انجم زہراء" نامی جدید عمارت کا افتتاح کیا ہے۔ یہ تقریب امام محمد تقی علیہ السلام کے یوم ولادت اور ادارے کی انیسویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوئی

ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ منصوبہ بغداد میں اپنی نوعیت کا دوسرا بڑا منصوبہ ہے ہے، جو صدقہ جاریہ کے تحت مخیر حضرات کی مالی معاونت سے مکمل کیا گیا۔ "انجم زہراء" عمارت، 4,000 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے اور جدید سہولیات کے ساتھ پانچ منزلوں، گراؤنڈ فلور اور تہہ خانے پر مشتمل ہے

یہ منصوبہ یتیم بچوں کو تعلیم، نفسیاتی تربیت، صحت کی دیکھ بھال اور پیشہ ورانہ تربیتی پروگرامز کی فراہمی کا ایک اہم مرکز بنے گا۔ العین فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ اس کا بنیادی مقصد یتیم بچوں کی مالی و مادی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے ان کی مکمل کفالت فراہم کرنا ہے

العین فاؤنڈیشن کے 17 جاری منصوبوں میں شامل یہ ادارہ یتیموں کی خدمت کے لیے ایک بڑا سنگِ میل ہے۔ ان منصوبوں میں سے 10 پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ 7 منصوبے ابھی زیرِ تعمیر ہیں۔ یہ تمام اقدامات صدقہ جاریہ کے تحت یتیموں اور ضرورت مند مریضوں کے لیے مستقل سہارا فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ جاری کیے جا رہے ہیں

یہ منفرد اقدام عراق میں یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم پیشرفت ثابت ہو گی

ابو علی

المرفقات

العودة إلى الأعلى