H M P V نئے وائرس کا پھیلاؤ کتنا تشویش ناک ہے؟

2025-01-08 09:59

صحت عامہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایچ ایم پی وی نہ تو نیا ہے اور نہ ہی عالمی صحت کے لیے غیر معمولی خطرہ۔

چین میں ہیومن میٹا نیومووائرس (ایچ ایم پی وی) کے انفیکشن میں اضافے کو بڑے پیمانے پر میڈیا کوریج ملی ہے، لیکن نامور سائنس دانوں اور صحت عامہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ خطرے کی وجہ نہیں ہے۔

چینی صحت کے حکام نے گذشتہ ماہ، 14 سال اور اس سے کم عمر کے بچوں میں ایچ ایم پی وی کے مثبت ٹیسٹ میں اضافے کی اطلاع دی تھی، جو کہ سانس کے وائرس کے موسم پر ایک وسیع تر اپڈیٹ کا حصہ تھا۔

حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز میں چین کے ہسپتالوں میں بھیڑ دکھائی دی گئی ہے، جس سے وائرس کے دوسرے ممالک میں پھیلنے اور کووڈ جیسے پھیلاؤ کے خدشات بڑھ گئے۔

یہ خدشات اس وقت سامنے آ رہے ہیں جب چین کے شہر ووہان میں کرونا وائرس انفیکشن رپورٹ ہونے کو پانچ سال مکمل ہوئے۔ تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ ایچ ایم پی وی نہ تو نیا ہے اور نہ ہی عالمی صحت کے لیے غیر معمولی خطرہ ہے۔

العودة إلى الأعلى