کربلا: دارالقرآن الکریم کے زیر اہتمام قرآنی شارٹ کورس اختتام پذیر

2024-11-26 08:09

حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ دارالقرآن الکریم نے خواتین کے لیے رکھے گئے "سفینۃ النجاة" کورس کے اختتام پر خوبصورت محفل کا انعقادکیا۔

یہ قرآنی شارٹ کورس ان آیات کے بارے میں تھا جو امام حسین علیہ السلام کے بارے میں نازل ہوئیں۔

سیکشن کے معاون سربراہ،ڈاکٹر مرتضی جمال الدین نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یہ کورس کئی مہینوں سے جاری تھا جس میں امام حسین علیہ السلام کے بارے میں نازل ہونے والی قرآنی آیات کی تفاسیر کو بیان کیا گیا۔

دوسری جانب، محترمہ ہدیٰ شُمَّری نے کہا: اس کورس میں مختلف عمر اور علمی سطح سے تعلق رکھنے والی پچاس خواتین نے شرکت کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کورس محرم الحرام اور صفر کے مہینوں میں شروع ہوا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرکاء نے ان کورسز کو سراہا اور اس قسم کی قرآنی ایکٹویٹیز جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس کورس سے ہمیں امام حسین علیہ السلام کے بارے میں موجود قرآنی آیات کے بارے میں معلوم ہوا اور انکی تفسیر کو پڑھنے سے ہمارے علم میں اضافہ ہوا ہے۔

ابو علی

المرفقات

العودة إلى الأعلى