انڈونیشیا: حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام میں حفظِ قرآن مقابلے میں 200 سے زائد حفاظ کی شرکت

2024-11-09 14:30

حرم امام حسین (ع) کے بین الاقوامی تبلیغی مرکز نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ساتواں حفظِ قرآن کا مقابلہ منعقد کیا

انڈونیشیا میں مرکز کے انچارج ڈاکٹر عبداللہ بیک کے مطابق، یہ مقابلہ حرم امام حسین (ع) کے تبلیغی مرکز کے ان منصوبوں کا حصہ ہے جن کا مقصد انڈونیشیا میں قرآنی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔

مزید برآں، بیک نے کہا کہ مقابلے میں 200 سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی، جن میں بعض نے براہ راست موقع پر آ کر شرکت کی، جبکہ دیگر نے آن لائن ورچوئل شرکت کے ذریعے حصہ لیا۔ اختتام پر کامیاب ہونے والے حفاظ کا اعلان کیا گیا اور انہیں حرم سید الشہداء (ع) کی جانب سے انعامات اور تحائف سے نوازا گیا۔

ابو علی

المرفقات

العودة إلى الأعلى