حرم امام علی علیہ السلام کا نجف اشرف میں منفرد کام
2024-10-29 08:23
حرم امام علی علیہ السلام کے شعبہ انجینیئرنگ و فنی امور کی ٹیم نے نجف اشرف کے مختلف عوامی دفاتر میں منٹیننس کی چیکنگ کا آغاز کر دیا۔
اس شعبہ کے ذمہ دار، عقيل برهان، نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ فنی اور انجینیئرنگ ٹیموں نے ایک منفرد مہم مکمل کی، جس میں مختلف عوامی دفاتر میں ایئر کنڈیشنرز، ریفریجریٹرز ،بجلی کے آلات اور دیگر ضروری مشینوں کی ریپیرنگ مکمل کی گئی ہے جن میں سر فہرست بزرگ شہریوں کے گھر، اسکول، مساجد اور مختلف مفاد عامہ کے ادارے شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہم 6 ماہ تک مسلسل جاری رہی جس میں مجموعی طور پر مختلف اقسام کے 400 آلات اور مشینوں کی ریپئرنگ کی گئی۔
برهان نے مزید بتایا کہ یہ مہم اُن عوامی خدماتی مہموں کا حصہ ہے جنکو عتبه علویہ سال بھر جاری رکھتا ہے۔
اس کا مقصد حرم اور خدماتی اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ اہلِ نجف کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔
ابو علی