نجف الاشرف میں اسکاؤٹ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

2024-10-29 05:19

نوجوانوں کی ترقی اور سماجی بحالی کے شعبہ الوارث اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کے ڈویژن نے طیبہ مرکز برائے فکر و علم کے تعاون سے اپنے رضاکاروں کے لیے ایک علمی تربیتی پروگرام کا انعقاد

یوتھ ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل ری ہیبلیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جناب علی ذکی نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد اسکاؤٹ رضاکاروں کی صلاحیتوں کو نکھارنا انہیں اپنی ٹیموں کی اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ قیادت کرنے کے لیے ضروری علم فراہم کرنا، اور انہیں اہل بنانا ہے۔ ایسوسی ایشن کے اراکین کے درمیان تعاون اور یکجہتی کے جذبے کو بڑھانے کے علاوہ اپنے ساتھیوں کے لیے اچھے رول ماڈل بننے کے لیے ایک اور نئی نسل کو تیار کرنا جو معاشرے کی خدمت کرنے کے قابل ہو۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پروگرام میں جناب السید رشید الحسینی، الشیخ حسین السعیدی اور شیخ جاسم السعیدی نے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیا

اس کے علاوہ اسکاؤٹ لیڈروں کی طرف سے پیش کی گئی ورکشاپس جو قیادت کے مختلف پہلوؤں سے متعلق تھیں۔

پروگرام کے دوران کوفہ کی عظیم الشان مسجد کی زیارت کی گئی۔

مشھدی

المرفقات

العودة إلى الأعلى