مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندے نے قرانک مونٹسری سکول کا افتتاح کیا

2024-10-28 13:15

نجف اشرف میں مرجعیت دینی کے نمائندے، جناب شیخ عبدالمہدی کربلائی حفظہ اللہ نے کربلا مقدسہ میں حرم امام حسین علیہ السلام کے زیرانتظام مرکز الزہرا علیہ السلام قرانک مونٹسری سکول کی تیسری شاخ کا افتتاح کر دیا ہے

شیخ کربلائی حفظہ اللہ نے کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں کربلاء مقدسہ میں دس مراکز کھولے جائیں گے جو بچوں کی تربیت قرآن، عقیدہ اور اخلاقی تعلیمات کے مطابق کرنے پر توجہ دے گا، تاکہ بچوں کو ابتدائی تعلیم کے ساتھ ساتھ قرآنی تعلیمات کے لیے بھی تیار کیا جا سکے۔

مزید برآں ان کی فیلنگ خیالات، جذبات اور معاشرتی رویوں کی تشکیل قرآنی اصولوں کے مطابق کی جا سکے۔

مراکز الزہرا علیہ السلام کے نگران جناب الحاج سعدالدین ہاشم البناء نے بتایا کہ آج جو مرکز محلہ تحدی میں کھولا گیا ہے، یہ تیسرا مرکز ہے۔ اس سے پہلے قزوینیہ اور محلہ الفارس میں دو مراکز کھولے جا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان مراکز کا مقصد ایک ایسی نسل کی پرورش ہے جو مستقبل میں اپنی قوم کی قیادت سنبھال سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان مراکز نے پہلے کئی بچوں کو فارغ التحصیل کیا ہےاور انشاءاللہ مرجعیت اعلی کے نمائندے کی ہدایت پر مزید دس مراکز کربلاء میں اور دیگر صوبوں میں بھی ایسے مراکز قائم کیے جائیں گے۔

مرکز کی ڈائریکٹر سرور خفاجی نے وضاحت کی کہ ان مرکز میں تین سال کی عمر سے بچوں کو داخلے دیے جاتی ہے اور اس میں تین تعلیمی مراحل شامل ہیں۔

ان بچوں کی تعلیم و تربیت ماہر اساتذہ کرام کی نگرانی میں جدید روش تعلیم کے مطابق دی جاتی ہے۔

ابو علی

المرفقات

العودة إلى الأعلى