حرم امام حسینؑ سفیر اسپتال کی نئی عمارت تعمیر کرے گا
2025-12-06 08:58
زائرین کو بروقت اور معیاری علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے حرمِ امام حسینؑ کے قریب سفیر سرجیکل اسپتال کی نئی عمارت تعمیر کی جائے گی، جس پر بہت جلد کام شروع ہونے والا ہے
صحنِ امام حسینؑ کی توسیعی منصوبوں کے شعبہ کے ڈائریکٹر، انجینئر حسین رضا مہدی کے مطابق سفیر امام حسینؑ جراحی اسپتال کی نئی عمارت صحنِ رسولِ اعظمؐ کے اندرونی حصے کے ایک جانب تعمیر کی جائے گی، جو اپنے محلِ وقوع کے اعتبار سے نہایت اہم مقام پر ہوگی
انہوں نے بتایا کہ نئی عمارت کی تکمیل کے بعد اسپتال کو وہاں منتقل کر دیا جائے گا، جبکہ موجودہ عمارت کو منہدم کر کے مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا
ان کے بقول نئی عمارت کا رقبہ 30 ہزار مربع میٹر پر مشتمل ہوگا اور اس میں 200 بستروں کی گنجائش رکھی جائے گی، تاکہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں



