شہادتِ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے برآمد مرکزی جلوس میں آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی دام ظلّہ العالی کی شرکت

2025-11-05 15:39

نجفِ اشرف میں مرجعِ عالی قدر آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلّہ العالی کی قیادت میں علمائے کرام، اساتذۂ حوزہ علمیہ نجفِ اشرف، طلبہ اور عراقی قبائل کے عمائدین و مؤمنین کی ایک بڑی تعداد نے حضرت امیرالمؤمنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کی خدمت میں تعزیت و پرسہ پیش کیا

شہادتِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے آج بروز جمعرات مرجعِ عالی قدر کی زیرِ قیادت مرکزی جلوس دفترِ مرجعیتِ نجفِ اشرف سے برآمد ہوا، جو لبیک یا زہراؑ، عظم اللہ لَکَ الأجر یا امیرالمؤمنینؑ، اور عظم اللہ لَکَ الأجر یا صاحب الزمانؑ کے نعروں اور نوحہ خوانی کے ساتھ آگے بڑھتا ہوا حرمِ مطہرِ حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام میں اختتام پذیر ہوا، جہاں مجلسِ عزاء کے بعد جلوس مکمل ہوا

مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی نجفی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ مرجعِ دینی اعلیٰ کی مؤمنین کے ساتھ اس جلوس میں شرکت کا مقصد نہ صرف حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام اور حضرت امامِ زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت پیش کرنا ہے بلکہ یہ پیغام دینا بھی ہے کہ جن ایام میں جنابِ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت واقع ہوئی، وہ ایام تاریخِ انسانیت کے سب سے عظیم اور غم انگیز ایام ہیں۔ ان ایام کی یاد کو زندہ رکھنا دراصل شعائرِ الٰہیہ کی حفاظت کے مترادف ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ایامِ فاطمیہ میں مجالسِ عزاء، ماتمی جلوسوں اور سوگواری کے پروگراموں کا اہتمام ہم سب پر لازم ہے، تاکہ دنیا بھر میں سیدہ کونین سلام اللہ علیہا کی مظلومیت اور فضیلت اجاگر ہو۔ ان شاء اللہ، ہر سال اس جلوس کو پہلے سے بہتر انداز میں منعقد کیا جائے گا تاکہ اس کی معنویت، حقیقت اور آفاقیت پوری دنیا پر نمایاں ہو، اور روزِ قیامت ہم سب کو شفاعتِ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نصیب ہو

المرفقات

العودة إلى الأعلى