نوجوانوں کی تربیت کے لیے آن لائن حسینی مقابلے کا انعقاد

2025-10-30 11:01

نوجوانوں کی سماجی تربیت و ترقی کے شعبے نے ایونٹ مینجمنٹ کے شعبے کے تعاون سے آن لائن حسینی مقابلے کا تیسرا ایڈیشن منعقد کیا

یہ مقابلہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے الزہراء یونیورسٹی برائے خواتین میں منعقد جشن کی سرگرمیوں کا حصہ تھا

نوجوانوں کی سماجی تربیت و ترقی کے شعبے کے سربراہ، استاد علی زکی التمیمی نے بتایا کہ یہ مقابلہ 28 سال اور اس سے زائد عمر کے شرکاء کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جس کا مقصد خاندانی شعور کو فروغ دینا، معاشرتی و اخلاقی اقدار کو مضبوط کرنا، اور حسینی معاشرے میں فکری و ثقافتی صلاحیتوں کو جدید انداز میں پروان چڑھانا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ اس مقابلے میں ڈھائی سو سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروائی، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ تربیتی و ترقیاتی پروگراموں میں نوجوانوں اور حسینی خاندانوں کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے

یہ سرگرمیاں سماجی ترقی کے شعبے کی اُن کاوشوں کا تسلسل ہیں جن کا مقصد ایک باشعور، مستحکم اور بااخلاق خاندان کی تشکیل ہے، جو معاشرتی ترقی و استحکام کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کرتا ہے

المرفقات

العودة إلى الأعلى